فهرس الكتاب

الصفحة 3648 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: انگوٹھے میں انگوٹھی پہننا

3648 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَتَخَتَّمَ فِي هَذِهِ وَفِي هَذِهِ يَعْنِي الْخِنْصَرَ وَالْإِبْهَامَ

حضرت علی ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے بیان کیا:اللہ کے رسول ﷺ نے مجھے اس میں اور اس میں،یعنی چھنگلیا (چھوٹی انگلی) اور انگوٹھے میں ، انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔

۱۔ یہ روایت گو سنداَ َ صحیح ہے تا ہم ان الفاظ کے ساتھ شاذ ہے کیونکہ صحیح روایاب میں چھنگلی (چھوٹی انگلی) میں انگوٹھی پہننے کا اثبات ہے۔ (صحیح مسلم حدیث: ۲۰۹۵ ) مزید تفصیل کے لیے ملا حظہ ہو: ( الضعيفة رقم: والأرواء ،3/299-304 ) چھنگلی کے علاوہ اس کے ساتھ والی انگلی (بنصر) میں بھی انگوٹھی پہنی جا سکتی ہے ان کے علاوہ کسی اور انگلی میں انگوٹھی پہننا ممنوع ہے۔علاوہ ازیں دونوں ہاتھوں میں پہننا جائز ہے تاہم دائیں ہاتھ میں پہننا دائیں ہاتھ کی عمومی فضیلت کے تحت افضل ہے۔ واللہ أعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت