السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
موجودہ ہماری حکومت کی چوری جو کہ اسلامی نہیں ہے بندہ کر سکتا ہے کہ نہیں جبکہ سرکار اس سے طرح طرح کے سر چارج وصول کرتی ہے اور اتنے ٹیکس لگاتی ہے جو انسان برداشت نہیں کر سکتا؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
نہیں کر سکتا کیونکہ چوری آخر چوری ہے ہاں مسلمان قیدیوں کو جو جہاد کرتے کفار نے گرفتار کر لیے ہوں۔ ان کی قید سے خفیہ بھی نکالا جا سکتا ہے۔''ایک صحابی رضی رضی اللہ عنہ جن کا نام مرثد بن ابو مرثد تھا یہ مکہ سے مسلمان قیدیوں کو اٹھا لایاکرتے اور مدینے پہنچا دیا کرتے تھے(سنن ابی داود ۔ کتاب النکاح۔ باب فی قولہ الزانی لا ینکح الا زانیۃ ۔ جامع ترمذی ۔ ابواب التفسیر من سورۃ النور تفسیر ابن کثیر ۔ ج۳ ص۵۱۶
وباللہ التوفیق
احکام و مسائل
خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 384