السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ٹیکس ادا نہ کرنا ۔ ٹیکس یا بجلی چوری کا عام چور کا حکم ہے یا جائز ہے؟ (ابو ضماد ، شیخو پورہ)
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
یہ جرائم غش و دھوکا میں شامل ہیں۔ [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَنْ غَشَّ فَلَیْسَ مِنَّا ) )1 ''جس نے دھوکا کیا وہ ہم سے نہیں۔''] ۲۲/۷/۱۴۲۱ھ
1 مسلم؍کتاب الایمان؍باب قول النبی من غشنا فلیس منا۔ ترمذی؍کتاب البیوع؍باب کراھۃ الغش فی البیوع۔
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل
جلد 02 ص 502