السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اگر کوئی شخص جوئی جانور بوجہ تنگی خوراک مویشی کو ہنکا دوے کہ وہ جہاں چاہیے جارکر گزر اوقات کرے ان مویشی کو اگر کوئی مسلمان پکڑ کر پرورش کر ے تو اسکا دودھ وغیرہ مسلمان کے لئے جائز ہے یانہیں ؟ اگر ان مویشی کو مسلمان ذبح کر دیوے تو مسلمان کےلئے اسکا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
یہ مویشی ملک غیر ہیں ، اس لئے بغیر اس کے مالک کے ان کا استعمال کرنا یا کھانا جائز نہیں آیت وَلَا تَأْکُلُوٓا۟ أَمْوَٰلَکُم بَیْنَکُم بِٱلْبَـٰطِلِ
(اہلحدیث امرتسر۱۳، ۲۰مئی ۱۹۳۲ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 405