فهرس الكتاب

الصفحة 1289 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

جانوروں کے جسم کے کون سے حصّے کھانا حرام ہے یا مکروہ ہیں۔؟ کیا ہم جانوروں کا دل کھا سکتے ہے۔؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

شیخ صالح المنجد سے اس بارے جب سوال ہوا تو انہوں نے ذبیحہ کے تمام اعضاء کے کھانے کو مباح قرار دیا ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا ذبیحہ کے خصیتین کھانا جائز ہے۔؟

تو انہوں نے جواب دیا کہ ذبیحہ کےخصیتین کھانا جائز ہے، کیونکہ ان کے عدم جواز پر کوئی دلیل نہیں ہے اور ان میں اصل اباحت ہے۔ 'مدونہ" میں ہے کہ گوشت کے ساتھ ملی ہوئی چربی،جگر،معدہ یااوجھڑی،دل،پھیپھڑے،تلی،گرد ے،گردن،خصیتین یا کپورے،پائے اور سری وغیرہ کا حکم وہی ہے جو گوشت کا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت