السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ایک حجام سر مونڈنے کاکام کرتاہے۔جس میں اسے ڈاڑھی بھی مونڈنا پڑتی ہے۔پہلے تو مونڈتا تھا اب اس کو اس کام سے نفرت ہوگئی ہے۔اب وہ کیاکرے ڈاڑھی مونڈے یانہ مونڈے۔تو کھائے کیا؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
ڈاڑھی مونڈانا اور مونڈنا دونوں گناہ ہیں۔اللہ سے ڈر کر یہ کام چھوڑے گا تو اللہ اسے اور طرح سے رزق دے گا۔
(25 جون سنہ1930 (فتاویٰ ثنائیہ جلدثانی صفحہ نمبرز 431۔432(
فتاویٰ علمائے حدیث
جلد 14 ص 56