فهرس الكتاب

الصفحة 887 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا کسی انسان کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ وہ عید وغیرہ کے اوقات میں اپنی تصویر بنوا کر اپنے اہل خانہ کو ارسال کردے ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی احادیث سے تصویر کی ممانعت اور مصوروں کے لیے لعنت ثابت ہے اور انہیں مختلف قسم کی وعیدیں بھی سنائی گئی ہیں لہذا کسی بھی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنی تصویر بنائے یا دیگر جاندار چیزوں کی تصویریں بنائے البتہ پاسپورٹ یا شناختی کارڈ ز وغیرہ کی ضرورت کے لیے تصویر بنائی جاسکتی ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے احوال کی اصلاح فرمائے اور حکمرانوں کو توفیق بخشے کہ وہ شریعت پر عمل کریں اور مخالف شریعت کاموں سے منع کریں'

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص386

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت