فهرس الكتاب

الصفحة 383 من 398

ذوالقعدہ اور ذوالحجہ

انھیں ذوالقعدہ یا ذی قعدہ اور ذوالحجہ یا ذی حجہّ بھی لکھ اور بول لیتے ہیں۔ عربی میں ذو کے معنی، صاحب یا والا، کے ہوتے ہیں، جیسے ذو المال (مال والا یا صاحب المال) ہے۔

ذوالقعدہ

وجۂ تسمیہ

ذوالقعدہ اسلامی سال کا گیارہواں مہینہ ہے۔ قعدہ، قُعود سے ہے جس کے معنی بیٹھنے کے ہیں۔ عرب اس مہینے میں لڑائی نہیں لڑتے تھے، گویا گھروں میں بیٹھے رہتے تھے، اس لیے اس کا نام ذوالقعدہ پڑ گیا (بیٹھنے والا مہینہ) ۔

فضائل

اس مہینے کی بابت احادیث میں کوئی فضیلت وارد نہیں ہے، البتہ اسے ایک فضیلت یہ حاصل ہے کہ یہ چار حرمت والے مہینوں میں سے اور حج کے مہینوں میں سے ایک ہے۔

رسوم و بدعات

اس مہینے میں ہمارے ہاں کوئی بدعت رائج نہیں ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت