فهرس الكتاب

الصفحة 84 من 132

دور ہوجائے۔

٭ تم ان دونوں میں جدائی ڈالنا چاہتے ہو؟

جن: جی ہاں

٭ یہ تمہارے لئے جائز نہیں ہے، اس لئے اللہ کی فرمانبرداری کرتے ہوئے اس سے نکل جاؤ۔

جن: نہیں ، نہیں ، میں اس سے محبت کرتا ہوں !

٭ وہ تم سے نفرت کرتی ہے۔

جن: نہیں ، وہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے۔

٭ تم جھوٹے ہو، وہ تمہیں ناپسند کرتی ہے اور اسی لئے یہاں آئی ہے کہ تمہیں اپنے جسم سے نکال سکے۔

جن: میں ہرگز نہیں نکلوں گا۔

٭ تب میں تمہیں قرآن کے ذریعے جلا کر راکھ کردوں گا۔

پھر میں نے ا س پر قرآنِ مجید کو پڑھا تو وہ چیخنے لگا، میں نے پوچھا:کیا تم نکلنے کے لئے تیار ہو؟

جن: ہاں ، میں نکل جاؤں گا، لیکن ایک شرط ہے۔

٭ وہ کیا ؟

جن:میں اس سے نکل کر آپ میں داخل ہو جاؤں گا ۔

٭ یہ شرط قبول ہے ، اس سے نکلو اور اگر تمہارے اندر طاقت ہے تو مجھ میں داخل ہوکے دکھاؤ۔

پھر کچھ دیر بعد جن رونے لگا، میں نے اس سے پوچھا:تم کیوں رو رہے ہو؟

جن: کوئی جن آج آپ کے اندر داخل نہیں ہوسکتا۔

٭ وہ کیوں ؟

جن: اس لئے کہ آپ نے آج صبح سو بار لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ پڑھا تھا۔

٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے کہ:

''جو شخص سو مرتبہ یہ کلمہ پڑھتا ہے اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے، اس کے لئے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں ، سو گناہ اس سے مٹا دیئے جاتے ہیں اور شام

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت