فهرس الكتاب

الصفحة 221 من 226

مسئلہ 455: مدینہ منورہ میں داخل ہونے سے پہلے وضو یا غسل کرنا سنت سے ثابت نہیں۔

مسئلہ 456: سفر حج کے دوران جہاں کہیں قافلہ ٹھہرے وہاں دو رکعت نفل کا اہتمام کرنا سنت سے ثابت نہیں۔

مسئلہ 457: ثواب کی نیت سے غار حرا یا غار ثور کا سفر کرنا آثار صحابہ سے ثابت نہیں۔

مسئلہ 458: مسجد عائشہ رضی اللہ عنہا میں نماز پڑھنے کے لئے سفر کرنا سنت سے ثابت نہیں۔

مسئلہ 459: حصول برکت کے لئے آب زمزم میں کپڑے یا کفن بھگونا سنت سے ثابت نہیں۔

مسئلہ 460: میزاب کے نیچے اَللّٰھُمَّ اَظِلَّنِیْ فِیْ ظِلِّکَ یَوْمَ لاَ ظِلَّ اِلاَّ ظِلَّکَ کہنا سنت سے ثابت نہیں۔

وضاحت: کعبہ شریف کی چھت پر حطیم شریف کی سمت بارش کا پانی نیچے گرانے کے لئے جو پرنالہ لگایا گیا ہے، اسے میزاب کہتے ہیں۔

مسئلہ 461: مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ کی مٹی کو خاک شفا سمجھنا' اسے کھانا اور اپنے ساتھ لانا سنت سے ثابت نہیں۔

[2] کتاب الجہاد ، باب التسبیح اذا ہبط وادیا.

[3] سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ ، للالبانی ، رقم الحدیث 1359.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت