۴: امام ابن ماجہ نے حضرت ابوسریحہ رضی اللہ عنہ [1] سے روایت بیان کی ہے،کہ انہوں نے کہا:
''حَمَلَنِي أَہْلِیْ عَلَی الْجَفَائِ،بَعْدَ مَا عَلِمْتُ مِنَ السُّنَّۃِ،کَانَ أَہْلُ الْبَیْتِ یُضَحُّوْنَ بِالشَّاۃِ وَالشَّاتَیْنِ،وَالآنْ یُبَخِّلُنَا جِیْرَانُنَا۔'' [2]
''میرے گھر والوں نے مجھے غلط روی پر آمادہ کرنے کی کوشش کی،جب کہ مجھے اس سنت کا علم ہے،کہ [عہد رسالت میں] ایک گھر والے ایک یا دو بکریاں [قربانی کے لیے] ذبح کیا کرتے تھے اور اب اگر ہم ایسا کریں،تو ہمارے پڑوسی ہمیں بخیل ہونے کا طعنہ دینے لگتے ہیں۔''
۵: امام بیہقی نے عکرمہ سے روایت نقل کی ہے،کہ:
''کَانَ أَبُوْہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰهُ عنہ یَجِیْئُ بِالشَّاۃِ،فَیَقُوْلُ أَہْلُہُ:''وَعَنَّا''،فَیَقُوْلُ:''وَعَنْکُمْ۔'' [3]
''حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ [قربانی کے لیے] بکری لاتے،تو ان کے گھر والے کہتے تھے:''اور ہماری طرف سے''،تو وہ جواب میں فرماتے:''اور [یہ] بکری تمہاری طرف سے [بھی] ہے۔''
[2] سنن ابن ماجہ،أبواب الأضاحي،من ضحّی بشاۃ من أہلہ،رقم الحدیث ۳۱۸۶،۲؍۲۰۸۔علامہ سندھی،علامہ شوکانی اور شیخ البانی نے اس کی سند کو [صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو:عون المعبود ۸؍۳،نیل الأوطار ۵؍۲۱۰؛ وصحیح سنن ابن ماجہ ۲؍۲۰۲) ۔
[3] السنن الکبریٰ،کتاب الضحایا،باب الرجل یضحي عن نفسہ وعن أہل بیتہ،رقم الروایۃ ۱۹۰۵۶،۹؍۴۵۰۔