انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو لوگوں کے لیے دو دن ایسے تھے جن میں وہ کھیلتے تھے آپ نے پوچھا یہ دو دن کیا ہیں؟ انہوں نے کہا ہم ان دو دنوں میں جاہلیت میں کھیلتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«قد أبد لكم اللّٰه بهما خيرًا منهما يوم الأضحي و يوم الفطر» (ابو داؤد1134- مشكوة1439
''تحقیق اللہ نے تمہارے لیے ان دو دنوں کے بدلے میں ان سے بہتر دن عطا کیے کر دیے ہیں۔یوم الاضحی اور یوم الفطر۔''