فائدہ: طبی سائنس [1] کی رو سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے لعاب ، پسینہ ، ناخن ، اور خون ، اگر انسانی جسم سے علیحدہ بھی ہوجائیں تو وہ ایک خاص لہریں چھوڑتے اور خارج کرتے رہتے ہیں ، اس لئے جادوگر ناخن ، اور بال جادوئی عمل میں استعمال کرتے ہیں تاکہ ان لہروں کو بذریعہ جن استعمال کراتے ہوئے جادو سے متاثرہ شخص کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کرسکیں ۔
پنجم: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہل رضی اللہ عنہ کے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا:'' اے اللہ ا س نظر کی گرمی سردی اور تکلیف دور فرمادے ''۔ یہ اس بات کی قطعی دلیل ہے کہ نظر کا پیچھا شیطان کرتا رہتاہے ، اور جزی طور پر وہ متاثرہ شخص کو متلبس بھی کرتاہے جس سے اس کو سینے میں گھٹن محسوس ہوتی ہے (شیطان کے اس دباؤ کی وجہ سے ) ۔ جس کے التباس کی علامات میں سے یہ بھی علامت ہے جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔ کمر کی گرمی ، ہاتھوں پاؤں کا ٹھنڈا ہونا ، اور سارے جسم میں تھکاوٹ محسوس ہونا ، اس کے ساتھ ساتھ وہ تنگی اور گھٹن بھی ہے جس میں ڈکار جمائیوں اور شدید اشتعال شامل ہے ۔
ششم: اگر وہ کسی معین کو مورد الزام نہیں لگاتا تو اس وقت اسے چاہئے کہ وہ قراء ت کا آغاز کردے ، لیکن اس سے قبل مریض کیلئے چند ضروری ہدایات کی پیروی ضروری ہے جس کا بیان آئندہ صفحات میں آئے گا (ان شاء اللہ )
نظر بد لگنے کا پتہ کیسے چلے گا ؟
نظر بد سے متاثرہ انسان کی چند علامات ہیں جن میں ۔ سردرد، چہرے کی پیلاہٹ ، زیادہ پسینہ آنا، زیادہ پیشاب آنا ،ڈکار اور جمائیوں کا زیادہ آنا ، نیند کی کمی یا کثرت ، بھوک کا نہ لگنا ،