کے ساتھ اس کا کچھ اثرجزوی طور پر جسم کے اندرونی حصہ پر بھی اثر انداز ہوتاہے جس کے ساتھ جسم کی کیمیائی حالت میں تبدیلی آجاتی ہے ، اسصورت میں ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوجاتے ہیں ، اور آنکھوں اور کمر میں حرارت پیدا ہوجاتی ہے ، ہونٹ خشک ہوجاتے ہیں اور زائداشتعال اور عجیب وغریب افکار کا ظہور ہوتاہے ، تو یہ جزوی مس ایسا نہیں کہ ایسے دخول کلی قرار دیا جائے کہ اس سے مخطابت ممکن ہو [1] تو یہ بات محض شک تک محدود رہے گی جس کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رہنمائی کی ہے ۔ کہ اس شخص ان افراد سے متعلق پوچھا جائے جن کی اسے نظر لگنے کا خدشہ ممکن تھا ۔ تو وہ تمام لوگ اس شک کی فہرست میں آجائیں گے جن کا اس نے نام لیا ۔ ( اس بنا پر ان سے ان کا لعاب، پسینہ یا دیگر چیز لیکر مریض کا علاج ممکن ہوجائے گا ) ۔
نظر بد سے متاثرہ شخص پر پڑھے جانے والے اوراد واذکار
قرآنی آیات: سورہ فاتحہ ، سورہ بقرۃ کا ابتدائی حصہ ، آیت الکرسی ، سورہ بقری کی آخری دو آیات ، سورہ آل عمران کا ابتدائی حصہ ، سورہ حشری کی آخری آیات ( 22تا24 )
فرمان باری تعالیٰ:
{ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ } [البقرة: 137]
{ وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ} [القلم: 51]
{ أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَاهُمْ مُلْكًا عَظِيمًا} [النساء:54]
{ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ} [الملك: 3]
{يَا قَوْمَنَا أَجِيبُوا دَاعِيَ اللَّهِ وَآمِنُوا بِهِ يَغْفِرْ لَكُمْ مِنْ ذُنُوبِكُمْ وَيُجِرْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ} [الأحقاف: 31]
معوذتین ( سورہ الفلق اور سورۃ الناس ) ۔ سورہ اخلاص ۔ اور اس کےساتھ شفاء والی آیات پڑھی