فهرس الكتاب
شرح کرتے ہوئے مذاہب فقہاء کا ذکر ان کی مستند کتابوں سے کیا ہے اور ہر فقیہ کے دلائل کا قرآن وسنت کی رو سے غیر جانبداری کے ساتھ تجزیہ کرنے کے بعد راجح موقف کا ذکر بھی کیا ہے اور ہر جلد کے آخر میں اعلام المترجمین کی فہرست بھی دی گئی ہے ان تمام خصوصیات کی وجہ سے یہ شرح واقعی نہایت عمدہ جامع اور افادیت کی حامل ہے یہ شرح 12 ضخیم جلدوں میں منظر عام پر آچکی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کے شارح کو اجر جزیل عطا فرمائے (آمین ) [1]
ڈاکٹر عبد الرشید اظہر رحمہ اللہ:
خدمت حدیث کے حوالے سے مولانامحمد علی جانباز رحمہ اللہ کی تالیف انجاز الحاجہ شرح سنن ابن ماجہ ایک عظیم الشان علمی وتحقیقی کارنامہ اور شروح حدیث میں قابل قدر اضافہ ہے اُمید کی جاسکتی ہے کہ وہ جماعت اہلحدیث کی اولیات میں شمار ہوگی ۔
حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ:
اس شرح میں شارح علیہ الرحمۃ نے درج ذیل 8 نکات کا التزام کیا ہے ۔
۱۔ ہر حدیث کا نمبر لگایا ہے
۲۔ ہر حدیث کی تخریج کی ہے۔
۳۔ ہر راوی کا ترجمہ اور اس کے ثقہ یا ضعیف ہونے کا بیان
۴۔ ہر جلد کے آخر میں مذکور الترجمہ اعلام ، رجال اور رواۃ کی فہرست
۵۔ اکثر مقامات پر اسماء الرجال اور اسماء اماکن کو حروف وحرکات میں ضبط کیا گیا ہے۔
۶۔ ہر حدیث میں زیادات کا اندراج
۷۔ فقہی مسائل میں فقہائے کرام کے مذاہب کا بیان