فهرس الكتاب

الصفحة 472 من 609

[اللہ جبار رب العزت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا اور اترا]

اسی قصے میں یہ بھی ہے:

(( قَالَ لَہٗ مُوْ سٰی اِرْجِعْ إِلٰی رَبِّکَ ) )

[آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو موسی (علیہ السلام) نے کہا: اپنے رب تعالیٰ کی طرف پلٹ جاؤ]

یہ الفاظ بھی اس قصے میں ہیں:

(( فَعَلَا بِہٖ إِلَی الْجَبَّارِ تَبَارَکَ وَتَعَالیٰ فَقَالَ وَھُوَ مَکَانَہٗ ) ) [1]

[پس وہ اللہ کی طرف بلند ہوئے اور اس نے اپنی جگہ پر ٹھہرکر فرمایا]

3۔ صحیح مسلم میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لونڈی سے دریافت کیا: (( أَیْنَ اللّٰہُ؟ فَقَالَتْ: فِيْ السَّمَائِ، قَالَ: إِنَّہَا مُؤْمِنَۃٌ ) ) [2] [اللہ کہاں ہے؟ اس نے جواب دیا: آسمان میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا یہ مومنہ ہے]

4۔ شیخین (بخاری ومسلم) کے نزدیک ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے:

(( أَنَا أَمِیْنُ مَنْ فِيْ السَّمَائِ ) ) [3] [میں آسمان والے کا امین ہوں]

5۔ صحیح بخاری میں زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے مروی ہے:

(( زَوَّجَنِيَ اللّٰہُ فَوْقَ سَبْعِ سَمٰوَاتٍ ) ) [4]

[اللہ تعالیٰ نے ساتوں آسمانوں کے اوپر سے میرا نکاح (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے) کر دیا]

6۔ ابوداؤد میں یوں منقول ہے:

(( رَبَّنَا الَّذِيْ فِيْ السَّمَائِ تَقَدَّسَ اسْمُکَ ) ) [5]

[اے ہمارے آسمان میں موجود رب! تیرا نام پاکیزہ ہے]

[2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۵۳۷)

[3] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۴۰۹۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۰۶۴)

[4] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۶۹۸۴)

[5] سنن أبي داؤد، رقم الحدیث (۳۸۹۶)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت