الصفحة 151 من 171

ستر بار بھی غلطی کریں تو انہیں معاف کرو۔1

1۔ حدیث میں ہے: (( إخوانکمالخ ) ) (البخاری: ۳) دوسری حدیث: ابو داود: ۵۱۶۴۔ ترمذی: ۱۹۴۹۔ حسن صحیح۔

۴۳۷۔ اور نماز میں مرغ کی طرح ٹھونگیں مارنے سے منع فرمایا۔1

1۔ رواہ احمد: ۷۵۹۵۔ مسند ابو یعلی: ۲۶۱۹۔ مجمع الزوائد: ۲؍۸۰۔

۴۳۸۔ اور رکوع سے صحیح طرح سر اٹھانے سے قبل سجدہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔1

1۔ لقولہ النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم الخ، البخاری: ۷۵۷۔ مسلم: ۸۱۴۔

۴۳۹۔ اور سجدہ میں بازو (زمین پر) ایسے بچھانے سے منع فرمایا جیسے کتا بچھاتا ہے۔1

1۔ تقدم اثر: ۴۳۷۔ البخاری: ۸۲۲۔ مسلم۔

۴۴۰۔ اور سرینوں پر ایسے بیٹھنے سے منع فرمایا جیسے بندر بیٹھتا ہے۔1

1۔ اثر: ۴۳۷۔

۴۴۱۔ اور منع فرمایا کہ انسان امام سے پہلے سر اٹھائے یا سجدہ کرے۔ یا امام کے افعال میں اس کے ساتھ مشارکت کرے۔1

1۔ البخاری: ۷۲۲۔ مسلم: ۸۵۱۔ مسلم: ۸۹۲۔

۴۴۲۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''کیا امام سے پہلے سر اٹھانے والا اس بات سے نہیں ڈرتا کہ کہیں اللہ تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کا سر نہ بنا دے۔''1

1۔ البخاری: ۶۹۱۔ مسلم: ۸۹۴۔

۴۴۳۔ جو کوئی امام سے پہلے رکوع یا سجدہ سے سر اٹھائے یا رکوع اور سجدہ کرے، تو اس کی نماز نہیں ہوتی۔1

1۔ الموطا: ۲۴۵۔ الاوسط للطبرانی: ۷؍۳۴۸۔ ابن ابی شیبۃ: ۷۲۱۶۔ الدارقطنی فی العلل: ۱۳۸۰۔

۴۴۴۔ اور نماز میں خارش کرنے سے منع فرمایا۔1

1۔ تعظیم قدر الصلاۃ: ۱۵۰۔

۴۴۵۔ اور آپ نے منع فرمایا کہ پاؤں کے تلوے کو دائیں ہتھیلی سے دوبار دھویا جائے۔1

1۔ اس سلسلہ میں وارد حدیث من گھڑت ہے۔ الکامل لابن عدی: ۳؍۲۵۴۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت