فهرس الكتاب

الصفحة 210 من 257

اس حدیث کو امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طریق سے روایت کیا ہے۔

اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بھی:

"ہمارے اور ان (کافروں) کے درمیان جو معاہدہ ہے وہ نمازہے،توجس نے نماز چھوڑدی اس نے کفر کیا"۔

اس حدیث کو امام احمد نیز ائمہ اربعہ (ابوداود،نسائی،ترمذی اور ابن ماجہ) نے بریدہ بن حصین اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے طریق سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

اس بارے میں امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے نماز کے احکام اور نماز چھوڑنے کے احکام پرمشتمل ایک مستقل رسالہ میں سیر حاصل گفتگو کی ہے،یہ رسالہ بڑا مفید اور قابل مطالعہ ہے،اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت