الصفحة 25 من 29

جس شخص نے جاہلیت کی دعوت دی تو وہ جہنم کا ایندھن بنے گا اگرچہ وہ نماز و روزہ رکھتا ہو'' (ترمذی) ۔

(۵۲) جوا بازی کرنا:فرمان الٰہی ہے (ترجمہ) '' (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم) یہ آپ سے شراب اور جوا کے بارے میں پوچھتے ہیں بتائیے کہ اس میں بڑا گناہ ہے۔''

(بقرہ ۲/آیت۲۱۹)

(۵۳) مسلمان کو گالی دینااور قتل کرنا:مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور قتل کرنا کفر ہے۔ (بخاری)

(۵۴) نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنا:جس شخص نے مجھ پر جان بوجھ کرجھوٹ گھڑا،تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے۔ (بخاری) ۔

(۵۵) چوری:اللہ کی لعنت اس چور پر جو انڈہ چراتا ہے پھر اس کا ہاٹھ کاتا جاتا ہے۔ (مسلم) ۔

(۵۶) جان دار کو مارنا:اللہ کی لعنت اس پر جو جاندار کو (نشانہ بازی سیکھنے کے شوق میں یا بغیر وجہ کے) نشانہ بناتا ہے۔ (مسلم) ۔

(۵۷) بدعتی کو پناہ دینا:اللہ کی لعنت ہے بدعتی کو پناہ دینے والے پر (مسلم) ۔

(۵۸) غیر اللہ کے لئے ذبح کرنا:اللہ کی لعنت ہے غیر اللہ کے لئے ذبح کرنے والے پر۔ (مسلم) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت