الصفحة 27 من 29

درمیان فاصلہ کرنے والیوں پر لعنت ہو۔ (بخاری) ۔

(۶۸) مصنوعی بال لگانا:مصنوعی بال لگانے اور لگوانے والیوں پر لعنت ہو۔ (بخاری) ۔

(۶۹) عورتوںکی مشابہت:عورتوں اور مردوں میں سے ایک دوسرے کی مشابہت کرنے والوں پر لعنت ہو۔ (بخاری) ۔

(۷۰) قبروں کو سجدہ کرنا:یہود و نصاریٰ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو انہوں نے اپنے انبیاءعلیہم السلام کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیاتھا۔ (بخاری) ۔

(۷۱) پانی سے انکار:جو شخص کسی مسافر کو پانی پلانے سے انکار کرے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن عذابِ درد ناک دیگا۔ (مسلم) ۔

(۷۲) جھوٹی قسم کھانے والا تاجر:جھوٹی قسمیں کھانے والا تاجر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سخت عذاب میں گرفتا رہوگا اور اللہ اسے نظر رحمت سے بھی نہ دیکھے گا (مسلم) ۔

(۷۳) بیعت توڑنے والا:جو شخص بیعت دنیاداری کیلئے توڑ دے تو قیامت کے دن وہ بھی عذاب سے دو چار ہوگا۔ (مسلم) ۔

(۷۴) تہبند لٹکانا:تکبر کی بنا پر ازار،شلوار کو لٹکانا قیامت کے دن عذاب کا موجب ہوگا۔ (مسلم) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت