الصفحة 29 من 29

(۸۲) بیت اللہ میں زیادتی کرنا:حرم میں الحاد (ظلم،زیادتی) کرنا اللہ کے نزدیک بدترین ہے۔ (بخاری) ۔

(۸۳) ملاوٹ، (۸۴) ریاکاری:ملاوٹ کرنے والا ہم میں سے نہیں،ریاکاری کرنے والے کو اللہ قیامت کے دن مشہور کردے گا یعنی اس کی رسوائی کی جائے گی۔ (مسلم) ۔

(۸۵) جادو گر کے پاس جانا:جو شخص جادوگر کے پاس صرف جائے گا تو اللہ چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں کریگا۔ (مسلم) ۔

(۸۶) سونے کے برتن:سونے اور چاندی کے برتن میں کھانے والے کے پیٹ میں جہنم کی آگ ہوگی۔ (مسلم) ۔

(۸۷) ریشم اور سونا پہننا:سونے اور چاندی کے برتن اور ریشم استعمال کرنا مسلمان مردوں کے لئے ناجائز ہے کافر دنیا میں اور مسلمان آخرت میں استعمال کریں گے۔ (بخاری) ۔

(۸۸) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گالی دینا:میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کو گالی مت دو،انصار صحابہ رضی اللہ عنہم سے منافق بغض رکھتا ہے۔ (بخاری) ۔

(۸۹) نمازی کے آڑے آنا:نمازی کے آگے سے گذرنے والا اگر یہ جان لے کہ یہ کتنا بڑا گنا ہے،تو وہ چالیس برس کھڑا رہنا بہتر سمجھتا۔ (بخاری) ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت