فهرس الكتاب

الصفحة 106 من 107

ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: '' میں عراق سے نکلا اور میں نے احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ سے بڑھ کر کوئی عالم ' زاہد ' متقی اور افضل نہیں دیکھا ۔

اسحاق بن راھویہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ''أحمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ 'زمین میں اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان حجت ہیں ۔

ابن مدینی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ''اللہ تعالیٰ نے اتداد کے دنوں میں ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ذریعہ اس دین کی مدد کی ' اورآزمائش و فتنہ کے دنوں میں احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے ذریعہ سے ۔

امام ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

'' فقہ ' حدیث ' اخلاص' ورع میں امامت احمد بن حنبل پر ختم ہوتی ہے ۔ اور اس بات پر اجماع ہے کہ آپ ثقہ ' امام اور حجت ہیں ۔''

سن ۲۴۱ ہجری میں بغداد میں (۷۷) برس کی عمر میں وفات پائی ۔

آپ نے اپنے پیچھے بہت سارا علم ' اور ایک پختہ منہج چھوڑا ۔ اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے ۔اور تمام مسلمانوں کی طرف سے ان کو بہتر بدلہ دے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت