قرآن جیسی مانی جانے والی کتاب ہدایہ وغیرہ کے چند مسائل کی جھلکیاں
نمبر
مسائل
حوالہ جات حنفی کُتب
یہود اور نصاریٰ اپنے مولویوں اور درویشوں کا کہا مانتے تھے اس لیے اﷲنے مشرک فرمایا۔
مقدمہ فتاویٰ عالمگیری
مومنوں کو حکم دیا کہ بڑوں کے قول مت پوچھو بلکہ یہ پوچھو کہ اﷲاور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم کیا ہے ؟
عالمگیری ج۱؍ص۱۳
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت محض زبان سے نہیں ہوتی بلکہ اتباع سے ہوتی ہے ۔
شرحِ وقایہ۔ص۱۰
جو سنّت کو حقیر جانے وہ کافر ہوگا ۔
درمختار ج۱؍ص۲۱۸
ہدایہ ۔ج۱؍ص۵۴۱
جو سنّت کو ہلکا جان کر برابر ترک کرے وہ کافر ہے ۔
مقدمہ ہدایہ۔ج۱؍ص۷۷
حدیث کا رد کرنے والا گمراہ ہے ۔
مقدمہ ہدایہ۔ج۱؍ص۳۰
جو شخص کسی آیت کے ساتھ مسخرہ پن یا بے ادبی کرے وہ کافرہے ۔
درمختار۔ج۲؍ص۵۱۳
جولوگ علم کے بغیر حدیث طلب کریں گے وہ تباہ ہونگے ۔
مقدمہ عالمگیری ج۱؍ص۴۳
فقہ میں جو احادیث ہیں ان پر اعتماد کلّی نہیں ہوسکتا، جب تک کہ کتب ِحدیث سے صحیح نہ کر لی جائے حالانکہ فقہ میں احادیث موضوع بھی ہیں ۔
مقدمہ ہدایہ۔ج۱؍ص۱۰۸