یہی (رفع یدین والی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز رہی یہاں تک کہ اﷲتعالیٰ سے ملاقات ہوئی۔
ہدایہ۔ج۱؍ص۳۸۶
صبح کی سنّت نماز پڑھنے کے بعد دائیں کروٹ لیٹئے ۔
ہدایہ ۔ج۱؍ص۵۴۱
درمختار۔ ۳۱۶
ظہر کی چار سنّت دوسلام سے پڑھیئے ۔
ہدایہ۔ ج۱؍ص۲۴۴
تراویح آٹھ رکعت کی حدیث صحیح ہے ۔
شرح و قایہ۔ ص۱۱۲
خطیب جب منبر پر بیٹھے تو سلام کرے ۔
درمختار۔ج ۱؍ص ۳۷۴
خطبہ ہر زبان میں جائز ہے ۔
درمختار۔ج۱؍ص۴۰۳
ہدایہ ۔ج ۱؍ص ۱۲۹
بیوی اپنے شوہر کی نعش کو نہلاوے ۔
درمختار۔ج۱؍ص۴۰۳
تکبیرات جنازہ میں رفع یدین جائز ہے ۔
درمختار۔ج۱؍ص ۴۱۰
تیجہ، دسواں، چالیسواں نہایت مذموم بدعت ہے ۔
بہشتی زیور
ولی کی قبر پر بلند مکان بنانا، چراغ جلانا بدعت و حرام ہے ۔
درمختار۔ج۴؍ص۲۴۳، ہدایہ۔ج ۴ص۲۸۹
مالابدمنہ۔ ص۵۲
قبر کو بوسہ دینا جائز نہیں کہ یہ نصاریٰ کی عادت ہے ۔
درمختار۔ج۴؍ص ۲۴۳
انبیاء اولیاء کی قبروں کو سجدہ کرنا، طواف کرنا، نذریں چڑھانا حرام و کفر ہے ۔
مالابدمنہ۔ ۵۲