فهرس الكتاب

الصفحة 343 من 372

محدثین و اہل دانش کے اقوال و آثار

1۔ امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

''نوحہ وغیرہ جیسے تمام افعال حرام ہیں۔'' ۸۴؎

2۔ شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

''میت پر نوحہ کرنا حرام ہے۔''۸۵؎

3۔ سلیم ہلالی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:

''میت پرنوحہ خوانی حرام ہے اور وہ یہ ہے کہ میت پر بلند آواز سے رویا جائے۔''۸۶؎

4۔ سعودی مجلس افتاء کی طرف سے فتویٰ شائع ہوا ہے:

''میت کے اچھے افعال یاد کرکے رونا،نوحہ کرنا،کپڑے پھاڑنا،رخساروں کو پیٹنا اور اس کے مشابہ کوئی بھی کام کرنا جائز نہیں۔''۸۷؎

5۔ شیخ ابن باز رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

''نوحہ خوانی جائز نہیں۔''۸۸؎

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت