الصفحة 254 من 555

فضیلت: ارشاد نبوی ہے: '' جو شخص یہ دعا پڑھتا ہے اسے صبح ہونے تک بچھو کا ڈسنا نقصان نہیں پہنچائے گا ۔'' [1]

اور ایک روایت میں ہے: '' جو شخص شام کو تین مرتبہ یہ دعا پڑھ لیتا ہے اسے اس رات کوبخارکوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔ '' [2]

10۔ (( لَا إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ،وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ) ) (صبح وشام دس دس مرتبہ )

فضیلت: ارشاد نبوی ہے: ''جو شخص صبح کے وقت یہ دعا دس مرتبہ پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کیلئے دس نیکیاں لکھ دیتا ہے ، دس گناہ مٹا دیتا ہے، دس گردنیں آزاد کرنے کااجر دیتا ہے اور اسے شیطان سے پناہ دے دیتا ہے۔'' [3]

11۔سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات ( آمَنَ الرَّسُوْلُ سے سورت کے آخر تک) (رات کو ایک مرتبہ)

فضیلت:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:

(( اَلْآیَتَانِ مِنْ آخِرِ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ ،مَنْ قَرَأَہُمَا فِیْ لَیْلَۃٍ ، کَفَتَاہُ ) )

''جو شخص رات کو سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات پڑھے تو یہ اسے ہر چیز سے کافی ہوجاتی ہیں۔ '' [4]

12۔ درود شریف ( صبح وشام دس دس مرتبہ )

فضیلت:حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( مََنْ صَلّٰی عَلَیَّ حِیْنَ یُصْبِحُ عَشْرًا وَحِیْنَ یُمْسِیْ عَشْرًا،أَدْرَکَتْہُ شَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ [5] ) )

'' جو آدمی صبح کے وقت دس مرتبہ اور شام کے وقت دس مرتبہ مجھ پر درود بھیجتا ہے ، اسے قیامت کے دن میری شفاعت نصیب ہو گی ۔ ''

یہ تھے صبح وشام کے بعض اذکار اور ان کے فضائل۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہم انھیں روزانہ پابندی کے

[2] صحیح الترغیب والترھیب: 652

[3] احمد، نسائی،ابن حبان ۔ صحیح الترغیب والترھیب:660

[4] صحیح البخاری:4008،صحیح مسلم:807

[5] صحیح الجامع:6357

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت