الصفحة 280 من 555

استطاعت ان کا بدلہ دینا چاہئے ، نیز ان کیلئے دعا گو بھی ہونا چاہئے ۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

(( مَنْ صُنِعَ إِلَیْہِ مَعْرُوْفٌ فَقَالَ لِفَاعِلِہٖ:جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا ، فَقَدْ أَبْلَغَ فِی الثَّنَائِ [1] ) )

'' جس شخص کے ساتھ نیکی کی جائے ، پھر وہ نیکی کرنے والے کیلئے یہ دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اِس کا بہترین بدلہ دے تو اُس نے اس کی تعریف کا حق ادا کر دیا ۔ ''

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اپنا شکر گذار بنائے اور ہمیں اپنے محسن بھائیوں کا شکر ادا کرنے کی بھی توفیق دے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت