الصفحة 464 من 555

جھٹلاتے تھے یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی ۔ ''

اور خود ان کے اعضاء ان کے خلاف گواہی دیں گے جیسا کہ اللہ رب العزت کا فرمان ہے:

{اَلْیَوْمَ نَخْتِمُ عَلٰی أَفْوَاہِہِمْ وَتُکَلِّمُنَا أَیْدِیْہِمْ وَتَشْہَدُ أَرْجُلُہُمْ بِمَا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ } [1]

'' آج کے دن ہم ان کے منہ پر مہریں لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے ۔ اور ان کے پاؤں ان کاموں کی گواہیاں دیں گے جو وہ کرتے تھے ۔ ''

اور فرمایا: {وَیَوْمَ یُحْشَرُ أَعْدَائُ اللّٰہِ إِلَی النَّارِ فَہُمْ یُوزَعُونَ. حَتّٰی إِذَا مَا جَاؤُوہَا شَہِدَ عَلَیْْہِمْ سَمْعُہُمْ وَأَبْصَارُہُمْ وَجُلُودُہُمْ بِمَا کَانُوا یَعْمَلُونَ . وَقَالُوا لِجُلُودِہِمْ لِمَ شَہِدتُّمْ عَلَیْْنَا قَالُوا أَنطَقَنَا اللّٰہُ الَّذِیْ أَنطَقَ کُلَّ شَیْْئٍ وَّہُوَ خَلَقَکُمْ أَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّإِلَیْْہِ تُرْجَعُونَ} [2]

'' اور جس دن اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف لائے جائیں گے اور ان سب کو جمع کردیا جائے گا یہاں تک کہ جب بالکل جہنم کے پاس آ جائیں گے تو ان پر ان کے کان ، ان کی آنکھیں اور ان کی کھالیں ان کے اعمال کی گواہی دیں گی ۔ یہ اپنی کھالوں سے کہیں گے کہ تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی ؟ وہ جواب دیں گی کہ ہمیں اس اللہ نے قوت گویائی عطا فرمائی جس نے ہر چیز کو بولنے کی طاقت بخشی ہے ۔ اسی نے تمھیں اول مرتبہ پیدا کیا اور اسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے ۔ ''

اسی طرح حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ، اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنسنے لگے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ میں کیوں ہنس رہا ہوں ؟ ہم نے کہا: اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) زیادہ جانتے ہیں۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس بات سے ہنس رہا ہوں کہ قیامت کے دن ایک بندہ اپنے رب سے کہے گا: اے میرے رب ! کیا تو نے مجھے ظلم سے نہیں بچایا ؟ اللہ تعالیٰ کہے گا: کیوں نہیں ۔ وہ کہے گا: تو میں اپنے متعلق اپنے گواہ کی گواہی ہی قبول کروں گا ( کسی اور کی نہیں کروں گا۔)

چنانچہ اللہ تعالیٰ اس کے منہ پر مہر لگا دے گا اور اس کے اعضاء سے کہے گا: بولو ۔ تو وہ بول کر اس کے اعمال کی گواہی دیں گے ۔ پھر اللہ تعالیٰ اسے بولنے کی اجازت دے گا ۔ لہٰذا وہ اپنے اعضاء سے کہے گا: دور ہو جاؤ ، دفع ہو جاؤ ، میں دنیا میں تمھیں بچا بچا کر رکھتا تھا اورآج تم بھی میرے خلاف گواہی دے رہے ہو ؟ '' [3]

[2] حم السجدۃ 41:21-19

[3] صحیح مسلم:2969

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت