الصفحة 490 من 555

''اس جنت کی صفت جس کا پرہیز گاروں سے وعدہ کیا گیا ہے یہ ہے کہ اس میں پانی کی نہریں ہیں جو بد بو کرنے والا نہیں ۔ اور دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہیں بدلا ۔ اور شراب کی نہریں ہیں جن میں پینے والوں کیلئے بڑی لذت ہے ۔ اور شہد کی نہریں ہیں جو بہت صاف ہے ۔ اور ان کیلئے وہاں ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے ۔ ''

۹۔ تخت ، آبخورے ، جامِ شراب ، پسندیدہ میوے اور مختلف قسم کے پھل ، پرندوں کا گوشت اور کنواری حوریں ۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

{وَالسَّابِقُوْنَ السَّابِقُوْنَ. أُوْلٰئِکَ الْمُقَرَّبُوْنَ. فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ. ثُلَّۃٌ مِّنَ الْأَوَّلِیْنَ . وَقَلِیْلٌ مِّنَ الْآخِرِیْنَ. عَلٰی سُرُرٍ مَّوْضُوْنَۃٍ. مُّتَّکِئِیْنَ عَلَیْہَا مُتَقَابِلِیْنَ. یَطُوْفُ عَلَیْہِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ. بِأَکْوَابٍ وَّأَبَارِیْقَ وَکَأْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ . لَا یُصَدَّعُوْنَ عَنْہَا وَلاَ یُنْزِفُوْنَ . وَفَاکِہَۃٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَ. وَلَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَہُوْنَ. وَحُوْرٌ عِیْنٌ. کَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَکْنُوْنِ. جَزَآئً بِمَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ . لاَ یَسْمَعُوْنَ فِیْہَا لَغْوًا وَّلاَ تَأْثِیْمًا. إِلاَّ قِیْلًا سَلاَمًا سَلاَمًا . وَأَصْحَابُ الْیَمِیْنِ مَا أَصْحَابُ الْیَمِیْنِ . فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍ . وَطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ . وَظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ . وَّمَآئٍ مَّسْکُوْبٍ . وَّفَاکِہَۃٍ کَثِیْرَۃٍ . لاَّ مَقْطُوْعَۃٍ وَّلاَ مَمْنُوْعَۃٍ . وَّفُرُشٍ مَّرْفُوْعَۃٍ . إِنَّا أَنْشَأْنَاہُنَّ إِنْشَآئً . فَجَعَلْنَاہُنَّ أَبْکَارًا . عُرُبًا أَتْرَابًا . لِّأَصْحَابِ الْیَمِیْنِ . ثُلَّۃٌ مِّنَ الْأَوَّلِیْنَ وَثُلَّۃٌ مِّنَ الْآخِرِیْنَ } [1]

'' اور جو سبقت لے جانے والے ہیں وہ تو سبقت لے جانے والے ہی ہیں۔ وہ بالکل تقرب حاصل کئے ہوئے ہیں ۔ نعمتوں والی جنتوں میں ہیں ۔ ( بہت بڑا) گروہ تو اگلے لوگوں میں سے ہو گا اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے ۔ یہ لوگ سونے کے تاروں سے بنے ہوئے تختوں پر ، ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہونگے ۔ ان کے پاس ایسے ( خدمت گار) لڑکے آمدو رفت کریں گے جو ہمیشہ ( اسی طرح) رہیں گے ۔ آبخورے اور جگ لے کر اور ایسا جام لیکر جو بہتی ہوئی شراب سے پُر ہو جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے ۔ اور ایسے میوے لئے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں ۔ اور پرندوں کے گوشت جو انہیں مرغوب ہوں ۔ اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں جو چھپے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں ۔ یہ صلہ ہے ان کے اعمال کا ۔ وہ وہاں نہ بے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت