الصفحة 498 من 555

(۱۰) جنت کے خیمے

حضرت ابو موسی ا لأشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( إِنَّ لِلْمُؤْمِنِ فِیْ الْجَنَّۃِ لَخَیْمَۃً مِنْ لُؤْلُؤَۃٍ وَاحِدَۃٍ مُجَوَّفَۃٍ،طُوْلُہَا سِتُّوْنَ مِیْلًا، لِلْمُؤْمِنِ فِیْہَا أَہْلُوْنَ،یَطُوْفُ عَلَیْہِمُ الْمُؤْمِنُ،فَلاَ یَرٰی بَعْضُہُمْ بَعْضًا ) )

'' بے شک مومن کیلئے جنت میں ایک خیمہ ہو گا جو اندر سے تراشے ہوئے ایک موتی سے بنا ہو گا، اس کی لمبائی ساٹھ میل ہو گی ، اس میں مومن کی بیویاں ہونگی ، وہ ان کے پاس باری باری جائے گا ۔اور وہ ایک دوسرے کو نہیں دیکھ سکیں گی ۔ '' [1]

(۱۱) جنت کے درخت

حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( إِنَّ فِیْ الْجَنَّۃِ شَجَرَۃً،یَسِیْرُ الرَّاکِبُ الْجَوَادُ الْمُضَمَّرُ السَّرِیْعُ مِائَۃَ عَامٍ مَا یَقْطَعُہَا [2] ) )

'' بے شک جنت میں ایک درخت ایسا ہے جس کے سائے میں ایک عمدہ ، تیز رفتار گھوڑا ایک سو سال تک دوڑتا رہے تو اسے طے نہ کر سکے ۔ ''

اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( مَا فِیْ الْجَنَّۃِ شَجَرَۃٌ إِلَّا وَسَاقُہَا مِنْ ذَہَبٍ [3] ) )'' جنت میں ہر درخت کا تنا سونے کا ہو گا ۔''

محترم حضرات ! آپ بھی اگر چاہیں تو جنت میں اپنے لئے زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگا سکتے ہیں ۔ اس کا طریقہ کیاہے ؟ لیجئے ایک حدیث سماعت فرمائیے ۔

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( لَقِیْتُ إِبْرَاہِیْمَ لَیْلَۃَ أُسْرِیَ بِیْ،فَقَالَ:یَا مُحَمَّدُ ! أَقْرِئْ أُمَّتَکَ مِنِّیْ السَّلَامَ ،وَأَخْبِرْہُمْ أَنَّ الْجَنَّۃَ طَیِّبَۃُ التُّرْبَۃِ،عَذْبَۃُ الْمَائِ،وَأَنَّہَا قَیْعَانٌ،غِرَاسُہَا: سُبْحَانَ اللّٰہِ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ،وَلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ [4] ) )

[2] صحیح مسلم:2828

[3] سنن الترمذی:2525۔ صحیح الجامع للألبانی:5647

[4] سنن الترمذی:3462۔ السلسلۃ الصحیحۃ:105

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت