الصفحة 6 من 555

نے جہنم کی وعید سنائی ہے اور اسے قبول نہ کرنے والے انسان پر جنت کو حرام کردیا ہے۔

توحید کی تعریف

محترم بھائیو ! جب انسان کی نجات اور کامیابی و کامرانی کے لئے ' توحید' اس قدر اہم ہے تو آئیے پہلے یہ معلوم کرلیں کہ ' توحید'کسے کہتے ہیں ؟

٭ علامہ الجرجانی ' توحید' کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں:

''اَلتَّوحِیْدُ ثَلَاثَۃُ أَشْیَائَ:مَعْرِفَۃُ اللّٰہِ بِالرُّبُوبِیَّۃِ،وَالْإِقْرَارُ بِالْوَحْدَانِیَّۃِ،وَنَفْیُ الْأَنْدَادِ مِنْہُ جُمْلَۃً '' [1]

یعنی '' توحید''تین چیزوں کا نام ہے: اﷲ کی ربوبیت کی پہچان ، اس کی وحدانیت کا اقرار اور اس سے تمام شریکوں کی نفی کرنا ۔

٭ اور امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اﷲ کہتے ہیں:

''اَلتَّوحِیْدُ ھُوَ إِفْرَادُ اللّٰہِ سُبْحَانَہُ بِالْعِبَادَۃِ ''

یعنی توحید اکیلے اﷲ سبحانہ وتعالیٰ کی عبادت کرنے کا نام ہے ۔ [2]

اور شیخ ناصر العمر کا کہنا ہے کہ

''اَلتَّوحِیْدُ شَرْعًا:إِفْرَادُ اللّٰہِ بِحُقُوقِہٖ،وَھُوَ لِلّٰہِ ثَلَاثَۃُ حُقُوقٍ:حُقُوقُ مِلْکٍ،وَحُقُوقُ عِبَادَۃٍ،وَحُقُوقُ أَسْمَائٍ وَصِفَاتٍ ''

یعنی شریعت میں توحید اس کو کہتے ہیں کہ '' اﷲ کے حقوق اکیلے اﷲ کو دئے جائیں اور وہ تین ہیں: ملکیت کا حق ، عبادت کا حق اور اسماء وصفات کا حق۔ '' [3]

اِن تینوں تعریفات سے '' توحید'' کا مفہوم واضح ہوگیا ہے ۔ اور اس کا خلاصہ ہے اکیلے اﷲ تعالیٰ کو کائنات کا خالق ومالک ماننا ، تمام عبادات صرف اسی کے لئے بجا لانا اور اس کے اسماء وصفات میں اسے یکتا تسلیم کرنا ۔

[2] مجموعۃ ا لتوحید ۔ الرسالۃ الثالثۃ:ص 70

[3] التوحید أولا:ص 15

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت