الصفحة 44 من 504

4۔ اچھے کردار والے

اللہ تعالی کا فرمان ہے: {اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ} '' بے شک اللہ کی رحمت اچھے کردار والے لوگوں کے قریب ہے۔'' [1]

5۔ نماز پڑھنے ، زکاۃ دینے اور اطاعت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم کرنے والے

اللہ تعالی کا فرمان ہے: { وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَاَطِیعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ}

'' اور تم نماز قائم کرو اور زکاۃ دیتے رہو اور سول کی اطاعت کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔'' [2]

6۔ عمل صالح کرنے والے

اللہ تعالی کا فرمان ہے: { فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَیُدْخِلُہُمْ رَبُّہُمْ فِیْ رَحْمَتِہٖ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ }

'' رہے وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو اللہ انھیں اپنی رحمت میں داخل کرے گا۔یہی واضح کامیابی ہے۔'' [3]

7۔ استغفار کرنے والے

اللہ تعالی کا فرمان ہے: {لَوْلاَ تَسْتَغْفِرُوْنَ اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ } '' تم اللہ سے بخشش کیوں نہیں طلب کرتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔'' [4]

8۔ مومنوں کے درمیان صلح کرانے اور اللہ سے ڈرنے والے

اللہ تعالی کا فرمان ہے: { اِِنَّمَا الْمُؤمِنُوْنَ اِِخْوَۃٌ فَاَصْلِحُوْا بَیْنَ اَخَوَیْکُمْ وَاتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ }

''مومن تو سب آپس میں بھائی بھائی ہیں۔لہذا اپنے بھائیوں کے درمیان صلح کرا دیا کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر حم کیا جائے۔'' [5]

9۔ مصیبت کے وقت صبر کرنے والے

اللہ تعالی کا فرمان ہے: وَ بَشِّرِ الصّٰبِرِیْنَ ٭ الَّذِیْنَ اِذَآ اَصَابَتْھُمْ مُّصِیْبَۃٌ قَالُوْ ٓا اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ ٭

[2] [النور:۵۶]

[3] [الجاثیۃ:۳۰]

[4] [النمل:۴۶]

[5] [الحجرات:۱۰]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت