الصفحة 209 من 255

شریعت!" [1] "

شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ علیہ کہ جن کے بارے میں سید رشید رضا نے کہا ہے:

"رجل الٰھی فی الہند" [2]

اور جنہوں نے تمام باطل مذاہب وادیان: قادیانی، آریہ،ہندو،مجوسی اور عیسائی وغیرہ کو مناظروں میں شکست فاش دی اور وہ اس موضوع میں حجت سمجھے جاتے ہیں، ان کے بارے میں بریلوی حضرات کا فتویٰ ہے:

"غیر مقلدین کا رئیس ثناء اللہ امرتسری مرتد ہے۔" [3]

اور خود جناب بریلوی نے لکھا ہے:

"ثناء اللہ امرتسری در پردہ نام اسلام، آریہ کا ایک غلام باہم جنگ زرگری کام۔" [4]

جناب بریلوی پوری امت مسلمہ کے نزدیک متفقہ ائمہ دین: امام ابن حزم رحمہ اللہ، امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ، امام ابن قیم رحمہ اللہ وغیرہ کے بارے میں لکھتے ہیں:

"وہابیہ کے مقتدا ابن حزم فاسد الجزم اور ردئی المشرب تھے۔" [5]

مزید:

ابن حزم لا مذہب، خبیث اللسان۔" [6] "

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے متعلق کہتے ہیں:

"ابن تیمیہ فضول باتیں بکا کرتے تھے۔" [7]

[2] مجلہ المنار المجلد33،1341ھ ص 239۔

[3] تجانب ص 247۔

[4] الاستمداد از احمد رضا ص 147۔

[5] سبحان السبوح ص 27۔

[6] حاجز البحرین از احمد رضا درج شدہ فتاویٰ جلد 2 ص 237۔

[7] فتاویٰ رضویہ جلد 3 ص 399۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت