الصفحة 102 من 181

لیے پڑھائی، لکھائی کی تعلیم پر حرص و طمع کی دلیل معلوم ہوتی ہے کہ اس کے لیے آپ کو کتنی طمع تھی۔

س:۱۱۳… جنگ بدر میں مشرکین مکہ میں سے کتنے آدمی مقتول ہوئے تھے؟ اسی طرح جنگ اُحد میں بتلائیے کہ مسلمان مجاہدین کتنے شہید ہوئے تھے؟

ج:۱۱۳… غزوۂ بدر الکبریٰ میں کفار و مشرکین مکہ کے کل ستر آدمی مقتول ہوئے جبکہ جنگ اُحد میں مسلمانوں کے بھی اتنے ہی (یعنی ستر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین) افراد شہید ہوئے تھے۔

س:۱۱۴… درج ذیل غزوات کے متعلق بتلائیے کہ:کون کون سے مہینے، تاریخوں اور کون کون سے سال میں ہوئے تھے؟ (۱) غزوۂ بدر الکبریٰ، (۲) جنگ اُحد، (۳) جنگ خندق، (۴) غزوۂ خیبر، (۵) فتح مکہ، (۶) جنگ حنین اور (۷) جنگ تبوک۔

ج:۱۱۴… غزوۂ بدرالکبریٰ:… بروز جمعہ سترہ (۱۷) رمضان المبارک سنہ ۲ ہجری میں ہوئی۔

جنگ اُحد:… بروز ہفتہ ۱۵ ماہ شوال سنہ ۳ ہجری میں۔

غزوۂ خندق:… ماہ شوال سنہ ۵ ہجری میں۔

جنگ خیبر:… ماہ محرم سنہ ۷ ہجری میں۔

فتح مکہ کا غزوہ:… ۱۹/ رمضان المبارک سنہ ۸ ہجری میں۔

جنگ حنین:… شوال سنہ ۸ ہجری میں (فتح مکہ کے متصل بعد)

اور جنگ تبوک:… ماہ رجب سنہ ۹ ہجری میں (اور یہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری غزوہ تھا۔)

س:۱۱۵… غزوۂ اُحد کے لیے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ سے نکلنے والے مسلمانون کی تعداد کتنی تھی؟ اور مدمقابل مشرکین کی تعداد کتنی تھی؟

ج:۱۱۵… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ کے لیے اُحد پہاڑ کے دامن میں پہنچنے

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت