فهرس الكتاب

الصفحة 489 من 564

حاکم کے احتساب کے اصول اور اس کے مراقبہ سے متعلق امت کے حق کو خلفائے راشدین نے اپنے اقوال و افعال سے ثابت کیا ہے، چنانچہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:

(( فَإِنْ أَحْسَنْتُ فَأَعِیْنُوْنِیْ وَ إِنْ أَسَاْتُ فَقُوْمُوْنِیْ۔ ) ) [1]

''اگر میں اچھا کروں تو میری مدد کرو، اگر غلط کروں تو تم مجھے سیدھا کرو۔''

اور عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

(( أَحَبُّ النَّاسِ إِلَيَّ مَنْ رَفَعَ إِلَيَّ عُیُوْبِیْ۔ ) ) [2]

''مجھے وہ شخص زیادہ پسندیدہ ہے جو مجھ تک میرے عیوب پہنچاتا ہے۔''

نیز فرمایا:

(( إِنِّیْ أَخَافُ أَنْ أُخْطِیَٔ فَلَایَرُدُّنِیْ أَحَدٌ مِّنْکُمْ تَہَیُّبًا۔ ) ) [3]

''میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ مجھ سے کوئی غلطی ہوجائے تو ڈر کے باعث تم میں سے کوئی مجھے نہ ٹوکے۔''

عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:

(( إِنْ وَجَدْتُمْ فِیْ کِتَابِ اللّٰہُ أَنْ تَضَعُوْا رِجْلِیْ فِی الْقَیْدِ فَضَعُوْا رِجْلِیْ فِی الْقَیْدِ۔ ) ) [4]

''اگر تم کتاب اللہ میں پاتے ہو کہ تم میرے پاؤں میں بیڑی ڈال دو تو میرے پاؤں میں بیڑی ڈال دو۔''

علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے:

(( إِنَّ ہٰذَا أَمْرُکُمْ لَیْسَ لِأَحَدٍ فِیْہِ حَقٌّ إِلَّا مَنْ أَمَرْتُمْ، إِلَّا إِنَّہٗ لَیْسَ لِیْ أَمْرٌ دُوْنَکُمْ ) ) [5]

''بلاشبہ یہ (خلافت) تمھارے حوالے ہے، وہی اس کا مستحق ہوگا تم جس کے حوالے کردو، تمھارے بغیر مجھے خلافت کا کوئی حق نہیں۔''

[2] الشیخان ابوبکر و عمر و من روایۃ البلاذری ص ۲۳۱

[3] الشیخان ابوبکر و عمر و من روایۃ البلاذری ص ۲۳۱، نظام الحکم فی عہد الخلفاء الراشدین ص ۱۹۸۔

[4] مسند أحمد حدیث نمبر ۵۲۴

[5] تاریخ الطبری ۵؍۴۴۹-۴۵۷

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت