اس باب میں جن علما و ادبا نے مولانا کی قلمی مہارتوں اور دینی و علمی خدمات کو ہدفِ موضوع بنایا ہے، ان میں مندرجہ ذیل پانچ (۵) اصحاب کے اسمائے گرامی ملاحظہ فرمائیں:
(1) ۔ فضیلۃ الشیخ علامہ صلاح الدین احمد مقبول حفظہ اللہ (کویت) ۔ انھوں نے عربی میں خصوصی مضمون تحریر کیا ہے۔
(2) ۔ جناب رحیم طلب (لودھراں ، پنجاب) ۔ انھوں نے انگریزی میں رشحاتِ فکر پیش کیے ہیں ۔
(3) ۔ جناب الیاس فاروقی (احمدپورشرقیہ، ضلع بہاول پور) ۔ سرائیکی زبان میں مولانا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
(4) ۔ مولانا ابو سفیان محمد خان محمدی (بدین۔ سندھ) ۔ مولانا مرحوم کی طویل علمی و ادبی خدمات کو سندھی زبان میں بیان کیا ہے۔
(5) ۔ ڈاکٹر مسعود ثاقب گوجر (ملتان) ۔ معروف پنجابی زبان میں حضرت مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
اب آئیے ان پانچ (۵) زبانوں میں اہلِ سخن کے افکار کا مطالعہ کرتے ہیں ۔