الصفحة 90 من 158

طرف دیکھیں۔دعوت و تبلیغ میں ان کی گہری دلچسپی پر غور کریں اور دینِ اسلام پر ان کے ثبات و استقلال کی قوت پر انگشت بدنداں ہو کر انھیں داد دیں۔کیا آپ نے کبھی اپنے گریبان میں جھانک کر اپنے آپ سے یہ سوال کیا ہے:

٭ آپ نے اسلام کی کیا خدمت سرانجام دی ہے؟

کتنے لوگ آپ کی دعوت و تبلیغ اور حسنِ اخلاق و کر دار کے نتیجے میں راہِ ہدایت پر آئے ہیں۔؟

٭ کیا آپ نے بھی اللہ کی راہ میں کوئی آزمایش اور مصیبت اٹھائی ہے۔؟

٭ کیا آپ نیکی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں۔؟

ہمت وشجاعت دکھلائیں اور اس میدان میں بھرپور رول ادا کریں۔دعوت و تبلیغ کی راہ میں پیش آنے والی مشکلات کے مقابلے میں عزیمتوں کے پہاڑ بن کر ڈٹ جائیں۔اللہ آپ کا حامی و ناصر اور معاون و مددگار ہوگا اور صراطِ مستقیم پر چلائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت