الصفحة 14 من 194

تمہید

القرآن الکریم

خاتم الرسل جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی کلام کے بہت سے نام ہیں اور اس کے بہت سے اوصاف ہیں ۔ کسی شے کے متعد د نام اور زیادہ اوصاف مسمی کے شرف اور موصوف کی عظمت و قدر کی دلیل ہیں ۔

کلام اللہ کے مشہور ترین ناموں میں سے ''القرآن'' اور '' الکتاب'' ہیں۔

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

{وَاُوْحِیَ اِلَیَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَکُمْ بِہٖ وَمَنْ مبَلَغَ} (الانعام: 19)

''اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس کے ذریعے تم کو اور جس کو یہ پہنچے ان سب کو ڈراؤں۔''

اور فرمایا:

{وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰ نًا سُیِّرَتْ بِہِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِہِ الْاَرْضُ اَوْ کُلِّمَ بِہِ الْمَوْتٰی} (الرعد: 31)

''اگر کسی قرآن (آسمانی کتاب) کے ذریعے پہاڑ چلادیے جاتے ، زمین ٹکڑے ٹکڑے کر دی جاتی یا مردوں سے باتیں کروائی جاتیں۔'' (یعنی یہی قرآن ہی ہوتا )

اور فرمایا:

{نَحْنُ نَقُصُّ عَلَیْکَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَآاَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ ہٰذَا الْقُرْاٰنَ} (یوسف: 3)

''ہم آپ کے سامنے بہترین بیان پیش کرتے ہیں کیونکہ ہم نے آپ کی طرف

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت