نماز جمعہ و عیدین اور وتر میں قراءت:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کی نماز کی پہلی رکعت میں {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی} دوسری میں {قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ } اور تیسری رکعت میں {قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} پڑھتے تھے۔ [1]
أم المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں {قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} کے ساتھ تیسری رکعت میں معوذ تین کا بھی ذکر ہے ۔ [2]
سیدناعلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نو سورتوں کو وتروں میں پڑھا کر تے تھے پہلی رکعت میں {أَلْہٰکُمُ التَّکَاثُر} ، {إِنَّا أَنزَلْنَاہُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْر} ، {إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَہَا} دو سری رکعت میں {وَالْعَصْر} اور {إِذَا جَاء نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ} {إِنَّا أَعْطَیْنَاکَ الْکَوْثَر} جبکہ تیسری رکعت میں { قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُون} ، {تَبَّتْ یَدَا أَبِیْ لَہَبٍ وَتَبَّ } ، { قُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ} [3] عید ین اور جمعہ کی نماز میں آپ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی} اور { ہَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ } پڑھتے اگر عید اور جمعہ ایک دن میں آجاتے تو بھی آپ انہی سورتوں کی تلاوت فرماتے ۔ [4]
ایک روایت میں ہے جمعہ کے دن سورہ جمعہ اور {ہَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ} پڑھتے تھے۔ [5]
ایک دوسری روایت میں ہے آپ نماز کی پہلی رکعت میں سورہ جمعہ اور دوسری میں
[2] ایضًا.
[3] مسند احمد ( الفتح الربانی 3/304) .
[4] یعنی جب جمعہ اور عید اکھٹے ہو جائے تووہ ان مذکورہ سورتوں کی تلاوت فرماتے یہ حدیث ابو داؤد نے رویت کی ہے۔ (1/1125،1122،293حدیث) .
[5] ابوداؤد عن نعمان بن بشیر (1/1123،293) الترمذی (1/533/413) .