الصفحة 78 من 194

اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ کھلے اونٹ سے بھی زیادہ تیزی سے نکل جاتا ہے۔ [1]

سائب [2] کی روایت ہے کہتے ہیں سعد [3] نے کہا: بھتیجے کیا آپ نے قرآن پڑھا؟ میں نے کہا جی ہاں ، انھوں نے کہا: ترنم کے ساتھ (پڑھو) بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا: ''قرآن کو ترنم کے ساتھ پڑھو جو اس کو خوبصورت نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں اور اگر تمہیں رونا نہیں آتا تو رونے کی کوشش کرو۔ [4]

ابن أبی ملیکہ نے روایت کیا ہے عبداللہ بن أبی زید نے کہا: ابو لبابۂ [5] ہمارے پاس

قُلت:… عجیب بات یہ ہے کہ باوجود مصنف (طبع دار سلفیہ بمبی کے مراجع کے) ہمیں نہ تو یہ حدیث ملی جو حافظ ابن حجر نے ذکر کی ہے اور نہ وہ جو قرطبی نے ذکر کی ہے۔ پس ہمیں معلوم نہیں کہ ہندوستان کے ناشرین نے کتاب مکمل کی یا نہیں ؟ (المصنف 10/477 ) اس حدیث کو ابوعبید نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے ''کتاب اللہ کو سیکھو اور اس کو لازم پکڑو اور میرا خیال ہے آپ نے فرمایا: اس کے ساتھ خوبصورتی حاصل کرواور دوسری مرتبہ انھوں نے بغیر شک کے بیان کیا۔ نسائی نے اس طرح موسی بن علی سے روایت کیا ہے۔ (فضائل قرآن ص76) .

[2] عبید اللّٰه بن اَبی نھیک (التقریب1/ 457/481) .

[3] سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور بعض روایات میں سعد بن مالک کا نام ہے اور وہ یہی سعد بن اَبی وقاص ہی ہیں.

[4] فضائل القرآن ابن کثیر (ان کی تفسیر کا آخر ص 35،34) اس حدیث کو ابوداؤد نے (2/74) اور ابن ماجہ نے (1/424) سنن میں (تغنّوا بالقرآن ) کے الفاظ کے ساتھ ابورافع عن ابن اَبی ملیکہ عن عبدالرحمن بن سائب کے طریق سے روایت کیا ہے ، اور اسی طرح بیہقی نے شعب الایمان (5/15) میں۔ دیکھئے (مستدرک حاکم 1/569) .

[5] ابو لبابہ انصاری ان کا نام بشیریا رفاعہ بن عبدالمنذر ہے ۔ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت