الصفحة 123 من 129

علامات وقف

(م) یہ وقف لازم کی علامت ہے۔ جیسے: { إِنَّمَا يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ يَسْمَعُونَ وَالْمَوْتَى يَبْعَثُهُمُ اللّٰهُ }

(لا) یہ وقف ممنوع کی علامت ہے۔ جیسے: { الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلَامٌ عَلَيْكُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ }

(ج) یہ وقف جائز کی علامت ہے، اس میں وقف اور وصل دونوں برابر ہیں۔ جیسے: { نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ نَبَأَهُمْ بِالْحَقِّ إِنَّهُمْ فِتْيَةٌ آمَنُوا بِرَبِّهِمْ }

(صلے) یہ وقف جائز کی علامت ہے، جبکہ وصل أولی ہے۔ جیسے: { وَإِنْ يَمْسَسْكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ وَإِنْ يَمْسَسْكَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ }

(قلے) یہ وقف جائز کی علامت ہے، جبکہ وقف کرنا اولیٰ ہے، جیسے: {قُلْ رَبِّي أَعْلَمُ بِعِدَّتِهِمْ مَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا قَلِيلٌ فَلَا تُمَارِ فِيهِمْ }

(; ;) یہ وقف متعانق کی علامت ہے۔ یعنی دونوں مقامات میں سے اگر ایک پر وقف کر لیا جائے تو دوسرے مقام پر وقف کرنا ناجائز ہے۔ جیسے: {ذَلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ }

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت