الصفحة 101 من 111

صیغہ جمع کو فرد واحد کے لئے خاص کرنا کس طرح صحیح ہوسکتا ہے؟

قال:سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف لوگوں نے بغاوت کر دی ایک خاص جرم آپ کی طرف منسوب کیاگیا اور آپ سے خلافت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیاگیا (ص58)

اقول:سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کا اس دعوی سے کیا تعلق؟اگر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ قتل نہ ہوتے تو کیا یہ دعوی ثابت نہ ہوتا؟اور جن باغیوں نے آپ رضی اللہ عنہ کا گھراؤ کیاتھا کیا وہ اس دعوی یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قائل نہ تھے؟جبکہ صحیح بخاری میں حدیث ہے کہ:

عن عبیداللّٰه بن عدی بن خیار انہ دخل علی عثمان بن عفان رضی اللّٰه عنہ وھو محصور فقال انک امام عامۃ و نزل بک مانری و یصلی لنا امام فتنۃ و نتحرج فقال الصلاۃ احسن ما یعمل الناس فاذا احسن الناس فاحسن معہم و اذا ساؤا فاجتنب اسائہم۔

(البخاری باب امامۃ المفتون المبتدع کتاب الصلاۃ)

سیدنا عبداللہ بن عدی بن خیار کہتے ہیں کہ جس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ باغیوں کے حصار میں تھے تو میں ان کے پاس آیا اور عرض کی کہ آپ تو تمام مسلمانوں کے امام ہیں،اور جس مصیبت میں آپ رضی اللہ عنہ مبتلا ہیں اس سے بخوبی آگاہ ہیں اب فتنہ پرداز لوگوں میں سے ایک ہمیں نماز پڑھاتا ہے اور ہمیں ڈر ہے کہ کہیں اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے ہم گناہ گار نہ ہوجائیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا لوگ جو کام سر انجام دے رہے ہیں ان میں نماز سب سے بہترین عمل ہے لہذا جب وہ اچھا کام کریں تو تم بھی ان کے ساتھ مل کر اچھا کام کرو اور جب وہ برائی کا ارتکاب کریں تو تم ان سے الگ ہوجاؤ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت