فهرس الكتاب
محویت کے کس عالم میں یہ الفاظ کہہ دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
{وَکَذٰلِکَ اَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ رُوْحًا مِّنْ اَمْرِنَا مَاکُنْتَ تَدْرِیْ مَاالْکِتٰبُ وَلَا الْاِیْمَانُ} (الشوری:52)
اور اسی طرح ہم نے تمہارے طرف روح القدس کے ذریعے سے قرآن بھیجاتم نہ تو کتاب کو جانتے تھے اور نہ ایمان کو۔
{وَمَا کُنْتَ تَرْجُوْا اَنْ یُّلْقیٰ اِلَیْکَ الْکِتٰبُ اِلَّا رَحْمَۃً مِّنْ رَّبِّکَ} (القصص86)
او رتمہیں امید نہ تھی کہ تم پر یہ کتاب نازل کی جائے گی مگر تمہارے رب کی مہربانی سے (نازل ہوئی) ۔
قال۔مرجان ایک پتھر ہے جو سمندر کی گہرائیوں میں پیدا ہوتا ہے اور سال میں منوں کے حساب سے بڑھتا رہتا ہے۔ (صفحہ29)
اقول۔مرجان خالص پتھر نہیں ہے،سندھی ادبی بک بورڈ کی طرف سے شائع کردہ فرہنگ جعفری ص 356۔ج 1۔دیکھئے۔وہاں مرجان کے بارے میں لکھا ہوا ہے کہ یہ سمندر میں ایک درخت کی پیداوار ہے نیز علامہ حکیم طنطاوی تفسیر الجواہر صفحہ 101 ج 8 میں لکھتے ہیں:
واما المرجان فانہ صنع حیوانات الصغیرۃ تصنعہ من مواد کلیۃ فتجعلھا مساکن لھا و تبنی تلک المساکن متلاصقۃ متلاھمۃ فتکون منھا تلک الصخور علی اختلاف صورھا واشکالھا۔
مرجان چھوٹے چھوٹے جانوروں کی بنائی ہوئی چیز کا نام ہے جنہیں یہ رنگ کے مواد سے بناتے ہیں پھر اسی کو اپنا جائے مسکن بناتے ہیں۔یہ گھر تو ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں مگر ان کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔پھر اس سے مختلف شکلوں اور