فهرس الكتاب

الصفحة 50 من 63

سُرُوْرًا وَمَسَرَّۃً '' سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔

فَلْیَقْرَأْ:… ''چاہیے کہ وہ پڑھے'' یہ باب ''فَتَحَ یَفْتَحُ '' قَرَأَ یَقْرَأُ قِرَائَ ۃً '' سے فعل امر معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔

حدیث نمبر (16) :

قِرَائَ ۃً:… ''پڑھنے کے اعتبار سے'' یہ باب '' فَتَحَ یَفْتَحُ '' قَرَأَ یَقْرَأُ قِرَائَ ۃً '' سے مصدر ہے ۔

یَخْشَی:… ''وہ ڈرتا ہے'' یہ باب '' سَمِعَ یَسْمَعُ'' خَشِیَ یَخْشَی خَشْیَۃً '' سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔ ڈرتے رہنا،ڈر ہونا،کھٹکا ہونا، اندیشہ ہونا۔

حدیث نمبر (17) :

زَیِّنُوا:… ''مزین کرو خوبصورت کرو'' یہ باب '' تَفْعِیْل'' زَیَّنَ یُزَیِّنُ تَزْیِیْنًا '' سے فعل امرحاضر معروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔سجانا،مزین کرنا۔

بِأَصْوَاتِکُمْ:… ''اپنی آوازوں کے ساتھ'' یہ جمع ہے صوت کی ۔

یَزِیْدُ:… ''زیادہ کرتا ہے'' یہ باب '' ضَرَب یَضْرِبُ '' زَادَ یَزِیْدُ زِیَادَۃً ''سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔بڑھنا،زیادہ ہونا،بہت ہونا۔

حُسْنًا:… حسن / خوبصورتی۔

حدیث نمبر (18) :

وَلَا تَجْفُوا:… ''نہ تم پہلو تہی کرو '' یہ باب '' نَصَرَ یَنْصُرُ '' جَفَا یَجْفُو جَفْوًا وَجَفَائً '' سے فعل نہی حاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔اعراض کرنا ۔

وَلَا تَغْلُوا:… ''نہ تم غلو کرو'' یہ باب ''نَصَرَ یَنْصُرُ ''غَلَا یَغْلُوا غُلُوًّا '' سے فعل نہی حاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔ مبالغہ کرنا،حدسے بڑھنا۔

وَلَا تَأْکُلُوا:… ''نہ تم کھاؤ'' یہ باب '' نَصَرَ یَنْصُرُ'' أَکَلَ یَأْکُلُ ''سے فعل نہی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت