فهرس الكتاب
حدیث نمبر (55) :
أَنْفَقَ:… ''اس نے خرچ کیا '' یہ باب '' اِفْعَال'' اَنْفَقَ یُنْفِقُ ''سے فعل ماضی معروف واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے۔
حدیث نمبر (56) :
دَاوُوا:… ''علاج کرو'' یہ باب '' مُفَاعَلَۃ '' دَاوَی یُدَاوِیْ مُدَاوَاۃً'' سے فعل امرحاضر معروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے ۔
مَرْضَاکُم:… ''تمہارے مریض'' جمع ہے مریض کی ۔
بِالصَّدَقَۃِ:… ''صدقے کے ساتھ'' یہ باب نَصَرَ یَنْصُرُ '' '' صَدَقَ یَصْدُقُ صَدْقٌ وَصِدْقٌ'' سے ہے جس کامطلب ہے: خیرات۔
حدیث نمبر (57) :
سَقیُ المَائِ:… ''پانی پلانا '' یہ باب '' ضَرَبَ یَضْرِبُ '' سَقَی یَسْقِیْ سُقْیًا ''سے مصدر ہے ۔
حدیث نمبر (58) :
مَا یُخرِجُ:… '' نہیں وہ نکالتا '' یہ باب '' اِفْعَال '' اَخْرَجَ یُخْرِجُ اِخْرَاجًا '' سے فعل مضارع معروف منفی واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے۔
یَفُکَّ:… ''وہ پھاڑ دیتاہے'' یہ باب ''نَصَرَ یَنْصُرُ '' فَکَّ یَفُکُّ فَکًّا'' سے فعل مضارع معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔جس کا مطلب ہے ۔کھولنا،ڈھیلا کرنا،اجزاء الگ الگ کرنا۔
لَحْیَیْ:… ''جبڑے'' یہ تثنیہ ہے '' اللَّحْیُ'' کا۔
حدیث نمبر (59) :
أَجِیْبُوا:… ''قبول کرو /جواب دو '' یہ باب '' اِفْعَال '' اَجَابَ یُجِیْبُ اِجَابَۃً'' سے فعل امر حاضرمعروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے