لیکن اگر بیوی اپنے خاوند کے ساتھ جانے پر رضا مند ہوجائے تو یہ اس کا حق ہے اور جب وہ اپنے حق کو ساقط کردے تو یہ ساقط ہوجائے گا اور اگر اس معاملے میں کوئی نزاع اور جھگڑا ہوتو پھر آ پ کو شرعی عدالت کا رخ کرنا چاہیے کہ اس نزاع کو ختم کیا جائے۔ (شیخ محمد آل شیخ)
سوال۔اگرلڑکی عقد نکاح میں گھر میں کتارکھنے کی شرط لگائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب۔یہ شرط باطل ہے اور جب اس شرط پر نکاح ہوتو اسے پورا کرنا لازم نہیں۔ (شیخ ابن جبرین)