فهرس الكتاب

الصفحة 42 من 179

بھی نماز میں ہی ہے (بخاری:647 و مسلم:649)

3۔فرمانِ الٰہی ہے:

{ٰیبَنِیْٓ ٰادَمَ خُذُوْا زِیْنَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ وَّ کُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ} (الاعراف:31)

اے بنی آدم!مسجد میں جاتے وقت زیب و زینت کو اپناؤ۔کھاؤ پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو۔اللہ تعالیٰ فضول خرچی کو پسند نہیں فرماتا''۔

4۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

ترجمہ:''بے شک اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے۔تکبر حق بات کو ٹھکرانے اور لوگوں کو حقیر سمجھنے کا نام ہے'' (مسلم:91)

5۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

ترجمہ:''جب تم نماز پڑھو تو دونوں لباس پہنو بے شک اللہ تعالیٰ کے لئے زینت اختیار کرنا زیادہ ضروری ہے (یعنی شلوار قمیض دونوں پہنو یا مکمل لباس پہنو) ۔ (المعجم الکبیر للطبرانی:450)

6۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

ترجمہ:''تم میں سے جب کوئی جمائی لے تو اپنے منہ کو ہاتھ سے ڈھانپ دے۔کیونکہ شیطان داخل ہو جاتا ہے'' (مسلم:2995)

7۔مزید فرمایا:

''جو شخص یہ سبزی (کچی پیاز) کھائے وہ ہماری مسجدوں میں نہ آئے۔'' (مسلم:564)

8۔فرمایا:

ترجمہ:''اگر میری اُمت پر مشکل نہ ہوتا تو میں ہر نماز کے لئے مسواک کرنے کا حکم دیتا۔ (بخاری) ۔مزید فرمایا:''مسواک منہ کی پاکیزگی اور رَبّ کی رضامندی ہے'' (مسلم:887)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت