فهرس الكتاب
{یَوْمَ یُکْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ یُدْعَوْنَ اِلَی السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ}
جس دن اللہ تعالیٰ اپنی پنڈلی ظاہر کرے گا تو (لوگوں کو) سجدے کی دعوت دی جائے گی (تو منافق لوگ) سجدہ نہ کر سکیں گے۔ (القلم:42)
15۔اُمت محمدیہ کی سب سے واضح ترین علامت نماز ہو گی۔جیسا کہ حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ترجمہ:''بے شک میری اُمت کو قیامت کے دن پکارا جائے گا۔ان کے وضو کے اعضاء چمک رہے ہوں گے'' (بخاری:136 و مسلم:246)
16۔نمازی کو نماز جہنم کی آگ سے بچائے گی۔اگرچہ یہ نمازی جہنم میں داخل کیوں نہ ہو جائے۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا اِرشاد ہے کہ:ترجمہ:''اللہ تعالیٰ نے آگ پر حرام کر دیا ہے کہ وہ سجدے کے نشانات کو کھائے'' (بخاری:136)
17۔مسلمانوں کو فواحش،برائیوں اور جرائم سے روکنے کا بڑا سبب نماز ہے۔فرمانِ الٰہی ہے:
{اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْھٰی عَنِ الْفَحْشَآئِ وَ الْمُنْکَرِ}
بے شک نماز،فحاشی اور برائی سے روکتی ہے (العنکبوت:54)
18۔جان و مال کی حفاظت،ایمان لانے کے بعد سب سے زیادہ نماز سے ہوتی ہے۔
فرمان الٰہی ہے:
{فَاِنْ تَابُوْا وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ ٰاتَوُا الزَّکٰوۃَ فَخَلُّوْا سَبِیْلَھُمْ}
اگر یہ توبہ کر لیں اور نماز کو قائم کریں تو ان کا راستہ چھوڑ دو (التوبہ:5)
اور اسی طرح حدیث میں فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
ترجمہ:''بے شک مجھے نمازیوں کے قتل سے منع کیا گیا ہے'' (ابوداؤد:4280)
19۔اللہ تعالیٰ نے نماز کے ذریعے مدد طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔فرمان الٰہی ہے:
{وَ اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوۃِ وَ اِنَّھَا لَکَبِیْرَۃٌ اِلَّا عَلَی الْخٰشِعِیْنَ}
ترجمہ:''اے ایمان والو!تم مدد طلب کرو،صبر اور نماز کے ساتھ،بے شک یہ اللہ صبر کرنےوالوں کے ساتھ ہے۔'' (البقرہ:153)