فهرس الكتاب

الصفحة 68 من 179

سارے دن کا پروگرام

1۔اجروثواب کی نیت سے سونا۔

2۔کاروبار زندگی یا علم کے حصول کیلئے جانا،فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے:

ترجمہ:''اپنے ہاتھ کی کمائی سے بہتر کوئی کھانا نہیں ہے۔اﷲتعالیٰ کے نبی داؤد علیہ السلام بھی اپنے ہاتھ کی کمائی کھاتے تھے (رواہ البخاری )

مزید فرمایا:

ترجمہ:''جو شخص علم حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہوتا ہے تو اﷲتعالیٰ اسکے لئے جنت کی راہ آسان فرما دیتا ہے۔'' (ابوداؤد:3641)

3۔اﷲتعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہنا تمام دن کا بہترین کام ہے رسول اﷲ نے فرمایا:

ترجمہ:''اہل جنت صرف اس بات پر حسرت کریں کہ انھوں نے اوقاتِ دنیامیں ذکر الٰہی نہ کیا'' (طبرانی) ۔

4۔حسب استطاعت اﷲ تعالیٰ کی راہ میں صدقہ وخیرات کریں ۔

5۔اذان سن کر باجماعت نمازکے لئے حاضر ہو جائیں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

ترجمہ:''رسول اﷲنے ہمیں ہدایت کے طریقے بتائے اور ان طریقوں میں نماز کو مسجد سے پڑھنا بھی شامل ہے''۔

6۔دوپہر کو کچھ نہ کچھ بدن کو آرام دیں ۔

7۔عصر کی نمازپڑھیں ۔اس سے پہلے کی چار رکعات پڑھنے کی کوشش کریں ۔

8۔کسی وعظ ونصیحت کی محفل میں شرکت کرسکتے ہیں ۔

9۔مسجد میں اﷲتعالیٰ کے ذکر اور تلاوت ِقرآن پاک کریں ۔

10۔افطاری کے کسی پروگرام میں امداد فراہم کریں (حسب ِاستطاعت) ۔

11۔ایمان وعمل کی تربیت کے لئے اسلامی کتب کا مطالعہ کریں ۔

12۔اہل وعیال کے مسائل اورضروریات زندگی مہیا کرنا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت