فهرس الكتاب

الصفحة 107 من 388

تو کوئی حرج نہیں لیکن یہ تب ہے جب مقتدی امام کو آتا ہوا دیکھ لے۔اگراقامت کےدوران وہ امام کو نہ دیکھے تو کھڑا نہ ہو۔

(8) ۔پہلی صف میں کھڑا ہونے کی کوشش کیجیے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:

"لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا"

"اگر لوگوں کو اذان اور پہلی صف میں کھڑے ہونے کااجروثواب معلوم ہوجائے اور اس کی خاطر انھیں قرعہ اندازی کرنا پڑے تو یہ کام ضرور کریں۔" [1]

اورفرمایا:

"خير صفوف الرجال أولها""مردوں کی بہترین صف پہلی صف ہے۔" [2]

۔صحیح البخاری الاذان باب الاستھام فی الاذان حدیث 615 وصحیح مسلم الصلاۃ باب تسویۃ الصفوف واقامتھا۔۔۔حدیث 437۔

[2] ۔صحیح مسلم الصلاۃ باب تسویۃ الصفوف واقامتھا وفضل الاول فلااول منھا۔،حدیث 440 وجامع الترمذی الصلاۃ باب ماجاء فی فضل الصف الاول حدیث 224۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت